مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 162
141 رباعیات اور قطعات میں آپ نے حکمت کے انمول موتی پیش گئے ہیں۔ہیں گنہ بے حد و عد۔۔۔بشرک ہے پر سب سے بک اور علاج اس زہر کا۔۔۔قل هو والله احد اگر تندرستی کی ہے آرزو طبیبوں کی کرنا نہ تم جستجو ہی ایک کافی ہے یارو عمل کلو واشر یو لیک لا تسرفو شاعر ہونے کے علاوہ آپ ایک نہایت اچھے نثر نگار بھی تھے۔آپ بیتیوں کو ہمیشہ سے ادب میں وقعت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے۔آپ نے بھی ایک آپ بیتی کھی ہے۔ایسے واقعات جن کا براہ راست آپ سے تعلق ہے یا ایسے دلچسپ واقعات جن کے وقوع ہونے سے آپ نے ایک خاص تاثر لیا ان کو قلم بند فرماکہ آپ نے اپنی زندگی کے نہایت مفید تجربوں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے۔آپ ایک بلند پایہ انشاء پرداز تھے۔اور اس سلسلے میں آپ نے متعدد مضامین تحریر فرمائے ہیں جو کتابی صورت میں تو شائع نہیں ہوئے لیکن احمد یہ جماعت کے اخباروں میں ان کا انبار لگا پڑا ہے۔