مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 66 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 66

40 بلد نمبر 14 جلدا بسم الله الرحمن الرحيم ۲۰ جولائی ۱۹ نحمده و سیسیلی علی رسولہ الکریم ڈاکٹر سیدمحمد امیل صاحب کا اسسٹنٹ سرجنی کا امتحان اور صاحبان بصیرت کے واسطے ایک نشان اللہ تعالیٰ کے لئے سب حمد و ثناء ہے۔جو اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور ان کی محنتوں کو بار آور کرتا ہے۔اُس کا بڑا شکر اور احسان ہے کہ مکرمی جناب میر ناصر نواب صاحب کے فرزند ارمند محبی اخویم میر محمد اسمعیل صاحب جن کو اس عاجز کے ساتھ مدت سے ایک خاص محبت کا تعلق ہے میڈیکل کالج کے آخری امتحان میں کامیاب ہوئے۔اور نہ صرف یہی بلکہ تمام پنجاب یو۔پی اور سنٹرل انڈیا میں اول رہ کر نہایت عمرت کے ساتھ پاس ہوئے۔یہ کامیابی نہ صرف احمدیہ برادران کے واسطے بلکہ عام مسلمانوں کے واسطے بھی ایک بڑی خوشی کا موجب ہے اور قابل فخر ہے۔بالخصوص اس واسطے کہ میر صاحب موصوف زمانہ تعلیم کالج میں ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کے ساتھ کالج کے طلباء اور اساتذہ کو ایک سچے مسلمان کی زندگی کا نمونہ دکھاتے رہے ہیں۔اور اپنے فرہن رسا اور نکتہ رسی طبیعت کے ساتھ اپنے یک چلن سے احمدیت کا ایک موثرنمونہ ثابت ہوئے ہیں، اللهم ودفتردو لیکن ان سب باتوں سے بڑھ کر جس بات نے ان کی کامیابی کو ایک بڑی بھاری خوشی کا موقع بنا دیا ہے۔وہ یہ ہے کہ ان کی کامیابی کے متعلق خداوند علیم وخبیر نے پہلے سے اپنے برگزیدہ رسول کی معرفت خبر دے دی تھی۔اور وہ واقعہ اس طرح سے ہوا تھا کہ ہم اپریل شاد کو جب کہ زلزلہ آیا تھا۔اس