مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 627 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 627

مقابلہ کیا۔اور صبح سے دوپہر ہو گئی۔آخر حضرت عمرم تھک کر گر پڑے۔مگر ان لوگوں نے ان کو مارنانہ چھوڑا۔حضرت مریم مار کھاتے جاتے تھے۔اور فرماتے تھے کہ اے ظالمو ا تم سے جو ہو سکے کرو۔خدا کی قسم اگر ہم مسلمان تین سو ہو جاتے۔تو پھر تم دیکھتے ہم تم کو کعبہ سے کان پکڑ کر باہر نکال دیتے۔(خدا کی قدرت ایسا ہی ہوا۔یعنی بدر میں ۳۰۰ کے قریب مسلمانوں نے کفار قریش کے پورے ساز و سامان سے آراستہ شکر کو اس طرح تباہ کر دیا کہ آج تک عقلمند اس واقعہ پر حیران ہیں) اور اس طرح انہوں نے ثابت کر دیا۔کہ جو کچھ انہوں نے کہا تھا۔وہ یونہی نہ تھا۔بلکہ اس کے ساتھ پورا عزم اور ارادہ شامل تھا۔اروزنامه الفضل ۲۱ مئی ۶۱۹۲۸