مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 455 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 455

۴۵۴ ہو سکتی۔- الصبورضا صبر راضی بقضاء ہونے کا نام ہے نہ یہ کہ جب کچھ نہ ہو سکا تو کہ دیا کہ ہم صبر کرتے ہیں۔مگر دل میں خدائی تقدیر سے ناراض ہیں۔۲۸ - اَلْمُحْتَكِرُ مَلْعُونَ غلہ روکنے والا تا کہ جب مہنگا ہو جائے تب بیچوں۔خدا کی رحمت سے دور ہے ایسا شخص ہر مذہب اور ہر قوم کی نظر میں واقعی ملعون ہے اور اس کی نیت ہی یکہ ہے یعنی یہ کہ لوگ بھوکوں مرنے لگیں تو اُن سے خوب روپیہ کماؤں۔٢٩- المُسْلِمُ أخو المسلم ۲۹ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔اس لئے مسلمانوں میں آپس میں برادرانہ سلوک و مروت ہونی چاہئیے۔قرآن مجید نے بھی انما المومنون اخقد فرمایا ہے۔المَطْعُونُ شَهِيدٌ طاعون سے مرنے والا شہید ہے۔یعنی اگر مسلمان طاعون سے مرے تو اس کی موت شہادت کی موت ہے کیونکہ طاعون کی تکلیف اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔لَا وَعِيَّةَ لِوَارِبٍ وارث کے لئے وصیت منع ہے۔یعنی جو خود شرعی وارث ہو۔جیسے بیٹا۔باپ