مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 453
۴۵۲ مشوره وغیره وغیره -IA يَجْلُو المَثَائِخَ ندگوں کی تعظیم کرو۔کیونکہ ان کا علم اور تجربہ نوجوانوں سے زیادہ ہوتا ہے۔تَعلَمُوا اليَقِين یقین کو سیکھو۔انسان کے تمام اعمال کا انحصار یقین پر ہے۔اور ایمان کا آخری مرحلہ بھی یقین ہی ہے۔ورنہ بے یقین انسان اپنی عمر یونہی لفاظی میں ضائع کہ دیتا ہے اور اپنے اعمال اور ایمان دونوں کے اعلیٰ ثمرات سے محروم رہتا ہے۔۔۲۰ تَهَادُهُ الحابوا ایک دوسرے کو تحفہ دیا کہ دو تاکہ آپس میں تمہاری محبت بڑھے۔دنیا میں آپس میں محبت بڑھانے کا سب سے زیادہ کارگر طریقہ ہی ہے۔- التَّعْزِيَةُ مَرَّةً تعزیت ایک دفعہ ہی کی کافی ہے۔یعنی کوئی مرجائے تو ایک دفعہ وہاں جا کہ تعزیت کرنی کافی ہے۔یہ نہیں کہ برابری جمع ہورہی ہے اور چالیس دن تک ہر شخص کے لئے وہاں حاضر ہونا ضروری ہے۔یہ سب رسوم غیر اسلامی ہیں۔-٣- الْخَالَةُ وَالِدَة خالہ بھی ماں ہی ہے۔یعنی اس کی عزت اور خدمت بھی ماں کی طرح کرنی چاہیئے۔