مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 318 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 318

۳۱۷ ترجمہ : اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کر جب اس نے اپنے رب کو یہ کہتے ہوئے پکارا کہ مجھے ایک کا فرد خمس نے بڑی سخت تکلیف اور عذاب پہنچا ! ہے (ہم نے اسے کہا کہ) اپنی سواری کو ایڈی مار پیر ( سامنے) ایک نہانے والا پانی ہے جو ٹھنڈا بھی ہے اور پینے کے قابل بھی (یعنی صاف ہے) اور اور ہم نے اس کو اس کے اہل بھی دیئے اور اُن جیسے اور بھی اپنے رحم سے دیئے اور عقل والوں کے لئے ایک نصیحت کا سامان بھی بخشا۔اور ایوب سے کہا کہا اپنے ہاتھ میں ایک بھور کے گچھے دار ٹہنی پڑے اور اس کی مدد سے تیزی کے ساتھ سفر کہ (یعنی اس سے بار بار کہ سواری کے جانور کو دوڑا) اور حق سے باطل کی طرف مائل نہ ہو۔ہم نے اس (یعنی ایلوپ) کو صابر پایا وہ بہت اچھا بندہ تھا۔وہ یقینا خدا کی طرف کثرت سے جھکنے والا تھا۔۲۔سورۃ الانبیاء کی آیات وايوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ الَي مَسَّنِي الفَر وَأَنتَ أَرْحَمُ الرحِمِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرِ وَأَتَيْنَهُ وأتيته أهلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُم رَحْمَةً مِّن عِندنا وذكراى لِلعبدِينَ (الانبياء ۸۵۰۸۲) ترجمہ : اور (تو) ایوب کو بھی یاد کر) جب اس نے اپنے رب کو پکار کہ کہا کہ میری حالت یہ ہے کہ مجھے تکلیف نے آپکڑا ہے اور اے خدا ! تو تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔پس ہم نے اس کی دعائتی اور جو تکلیف اُس کو پہنچی ہوئی تھی اس کو دور کر دیا