مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 719 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 719

دعا فروشوں سے خطاب اب میرا روئے سخن بعض ان دوستوں کی طرف ہے جو گو نیک ہیں اور نیک نیت بھی ہیں۔مگر کسی غلطی کی وجہ سے انہوں نے ایک گوناں دُعا فروشی کا رنگ اختیار کر لیا ہے۔ہیں اس کے متعلق کوئی تفصیل نہیں دوں گا۔صرف یہ عرض کروں گا کہ یہ کام مکروہ ہے۔بے شک وہ دعا کریں مگر اس کا معاوضہ کچھ کہہ کر طلب نہ کریں۔کیونکہ اس سے دعا کی برکت اور عظمت اور اصل قد کم ہو جاتی ہے۔اور دنیا کی دیگر ادئی اشیاء کی طرح ایک معمولی حیثیت کی قابل خرید و فروخت چیز رہ جاتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اگر دعا سے پہلے کسی نذرانے کا سوال قطعا نہ آئے تو پھر بھی اتنا ہی یا اس سے بڑھ کہ نذرانہ پہنچے گا اور توحید و توکل کا درجہ اور بلند ہو گا۔اور لوگوں کی اعتقادی حالت اور زیادہ بہتر ہو جائے گی۔اور روحانی فضا اور زیادہ صاف ہو جائے گی۔اور عوام الناس ڈھا کر انے والوں کی توجہ مرکز امامت کی طرف زیادہ رہے گی اور لیں۔میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں۔جتنی بھی ہو سکتی ہے اور توفیق اللہ ہی دینے والا ہے۔(الفضل ، نومبر ۱۹۳۶ء) ( منقول از الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۱۹۹۵)