مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 662 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 662

441 مخصوص تغیر پیدا کرتے ہیں۔ان کے علاوہ مغربیت کا ایک عجیب حربہ جس سے اس کی بیہ ترقی ہوئی ہے پروپیگنڈا ہے۔اسی وجہ سے حضرت مسیح موعودا آپ پر سلامتی ہوا نے بھی اس کے مقابل پر اشاعت کا لفظ اختیار کیا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ اشاعت تو صداقت کے پھیلانے کے لئے کی جاتی ہے۔اور پروپیگنڈہ جھوٹ اور وجل کے لئے بس اس حربہ کی بدولت اور حکومت و دولت کی وجہ سے مغربیت اکثر اقوام عالم پر چھا گئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا۔کہ پاک مذہب اسلام اور سابقہ بہتر تہذ یہیں اکثر لوگوں کی نظروں سے پست ہوگئیں۔اور وہ ایک ایسی رو میں بہہ گئے جو ان کی عاقبت کے لئے تو یقینا مگر بہت حدتک ان کی دنیا کے لئے بھی تباہ کن ہے۔اب میں ان فرضی پہلوانوں کے لئے جو روزانہ ایک لیکچر مغربیت کو توڑنے پر دیا کرتے ہیں حسب ذیل علامات پیش کرتا ہوں اور ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ عوارض خودان میں تو نہیں ہیں۔اور اگر ہیں تو انہیں جھوٹی شیخیاں مارنے کی بجائے خود اپنی اصلاح کی تکمہ کرنی چاہئے۔(1) را بیجاریٹی پر انحصار اور ووٹوں کا اقتدار (۲) ہر وقت اپنے حقوق اور مطالبات کا خیال اور مقدمہ بازیاں یا عرضی بازیاں انسیار یٹی پر زور (۴) آپوزیشن (۱۵ سیاست اور معاہدات میں جھوٹ اور دھیل۔اور لفظی پیر پھیر (۲) بعض مخصوص فقروں کا استعمال مثلاً جب کوئی معاملہ کسی نے پیش کیا تو کہنے لگے۔J۔WILL DO (I will try to help you) YOUR MATTER IS UNDER CONSIDERATION MY BEST FOR YOU وغیره وغیره