مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 614 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 614

۶۱۳ دینے سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔جن لوگوں کا ایسا خیال ہے۔میں ان سے پوچھتا ہوں۔کہ کیا ان کی بیوی ہانڈی روٹی تیار ہوتے ہی بہترین حصہ سالن روٹی کا تازہ تازہ اور گرم گرم چینی کے برتن اور عمدہ دسترخوان میں لگا کر اپنے نوکروں کو بھیجتی ہے جیسا کہ گھر کے مالک کے لئے ؟ یا وہ نوکروں کو بعد میں معمولی برتنوں میں پہلے خود کھا کہ یا اپنا حصہ نکال کر تقسیم کرتی ہے۔اگر وہ مساوات ، نہیں برتی تو پھر پہلے اصلاح اپنے گھروں سے شروع ہونی چاہیئے۔میرا اپنا تو یہی خیال ہے کہ وہ بیوی صبیح عمل کرتی ہے۔کیونکہ نوکر روٹی کپڑے، پر یا " روٹی اور تنخواہ پر رکھے جاتے ہیں۔یعنی اس قسم کی روٹی کپڑے پر جو اس ملک میں نوکروں کا طبقہ اپنے گھروں میں استعمال کرتا ہے اور جس کا عام رواج پایا جاتا ہے۔نہ وہ روٹی کپڑا ء جو آقا خود استعمال کرتے ہیں۔ہاں یہ ضرور خیال رکھنا ہوگا کہ تو کر پیٹ بھر کر کھائے ھو کا نہ رہے۔اور خراب گندا مضر صحت برنزه کھانا اُسے نہ دیا جائے بلکہ آقا کی حیثیت کے مطابق ملازم کا کھانا بھی ہو اور جس قدر بھی نیک سلوک کیا جائے وہ کار ثواب ہے لیکن اصل بات یہی ہے کہ غلام بیٹے کی طرح ہوتا ہے اور ملازم مزدور کی طرح۔اس وجہ سے دونوں کے لئے الگ الگ احکام ہیں۔الفضل دراگست (۱۹۳۹ء)