مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 596 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 596

۵۹۵ جنازہ کا مسئلہ منافقین کے جنازہ کے بارہ میں جو دراصل عرب کے مشرکین ہی تھے اور بظاہر مسلمان ہو گئے تھے۔اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے کہ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اوْلَا تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِ لَهُم سبعين مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ (توبه ٨٠٠ ) یعنی ان منافقوں کے لئے تو ستر مرتبہ بھی استغفار کرے گا۔تو اللہ تعالے ان کو نہیں بخشے گا یہی وہ آیت ہے جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں اب ان لوگوں کے لئے ستر سے زیادہ مرتبہ استغفار کروں گا۔شائد کہ یہ بجتے جائیں۔تو پھر یہ آیت نازل ہوئی۔وَلَا تُصَل عَلَى أَحَدٍ مِنْهُم مَّاتَ اَبَداً وَ لَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِه إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَمَا تُوا وَهُمْ فسقُونَ (تویه (۸۷) لینے ان منافقوں کا جنازہ نہ پڑھ اور نہ ان کی قبر کے پاس کھڑا ہو۔کیونکہ یہ آخردم تک کا فررہے ہیں۔تیسری آیت ان مشرکین کے جنازہ کے متعلق یہ ہے کہ ار مَا كَانَ لِلنَّبِي وَالَّذِينَ المَنوا أَن يَسْتَخْفِ وَاللمُشركين ولو كانوا أولى قُربى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيِّنَ لَهُمْ أَنَّهُم اَصْحَبُ الْجَحِيمِ (توبه (۱۱۳)