مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 585 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 585

OAF معارف سے اس طرح بھرا ہوا ہے میں طرح بلاٹنگ پیپر اگر پانی میں ڈالا جائے تو پانی سے بھر جاتا ہے۔اور اس کے سرٹن مو سے دین ہی دین پھوٹ پھوٹ کر نکل رہا ہے۔اور ہمارے لئے تو یہی کافی ہے کہ نبوت جیسے عظیم الشان دینی مسئلہ کی حقیقت حضور کی وجہ سے ہی جماعت میں ممکن ہوئی۔(۱۰) دسویں مشابہت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں دعا فرمایا کرتے تھے کہ یا الہی اسلام کو معزز اور غالب کر دے یا تو ابو جہل کو مسلمان کر کے یا عمر ابن خطاب کو مسلمان کردے سو حضرت عمر رض کو خدا نے مسلمان کر دیا اور ان کی وجہ سے اسلام کی نصرت، عزت اور غلبہ کچھ تو فوراً ظاہر ہو گیا۔لیکن آگے چل کر آپ کی خلافت کے زمانہ میں تو اس قدر غلبا اور نصرت اسلام کو حاصل ہوئی کہ حد بیان سے باہر ہے۔بالکل اسی طرح حضرت فضل عمر بھی حضرت پیچ موجود در آپ پر سلامتی ہو) کی چالیس شبانہ روز کی دعاؤں کے نتیجہ میں پیدا ہوئے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا تھا کہ میری اولاد کے ذریعے خدا نے ترقی و نصرت اسلام کی بنیاد ڈالنے کا وعدہ کیا ہے۔وہ وعدہ بھی ہم نے اس مصلح موعود کے زمانہ میں بشدت پورا ہوتا دیکھ ي فالحمد لله على ذالك ران مذکورہ بالا باتوں کے علاوہ نظام سلسلہ کا قیام اور ہر قومی محکمہ کا الگ الگ تعیین۔مجلس شوری کا قائم کرتا سنہ ہجری شمسی کی ترویح۔مختلف قسم کی جماعتی مردم شماریوں کی ابتدار شعر کا ذوق - قوت تقریر امیرالمومنین کا لقب اختیار کرنا سیاست و تدبیر۔عورتوں کے حقوق اور تعلیم کا انتظام۔دین کے لئے واقعین کا سلسلہ چلاتا۔غرض یہ اور ایسی بہت سی اور باتیں ہیں جو حضرت عمرہ کی طرح اس زمانہ میں آپ کی امتیازی خصوصیات میں داخل ہیں۔