مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 579 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 579

۵۷۸ موجود کے لئے بیان کیا گیا ہے۔جس میں اشتباہ کا دخل ہی نہیں رہا۔اور سوائے ایک انسان کے کوئی اس عہدے کا مدعی ہی نہیں ہو سکتا۔اور اس صفاتی نام سے ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ مصلح موعود کون ہے۔اور اگر غور کی جاوے تو ایسی محکم علامات چار ہیں۔- آپ کا حضرت مسیح موعود کے تخم ذریت اور نسل سے ہوتا۔-۲- آپ کا نوسالہ میعاد کے اندر پیدا ہوتا۔آپ کا بشیر اول کے معا بعد تولد ہونا ہ اور آپ کا حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی جماعت کا دوسرا خلیفہ ہوتا۔اس مخصوص فضل کے سوا لبعض اور فضیلتیں بھی حضرت عمر رض کی ہیں جو حضرت فضل عمر میں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ جس طرح حضرت عمر رض کے زمانہ میں فتوحات بہت وسیع ہو گئی تھیں اور اسلام نے بہت ترقی کی منفی اور اثر متمدن ممالک میں افواج اسلامیہ اور مبلغین اسلام جا پہنچے تھے۔اسی طرح حضرت فضل عمر کے زمانہ میں بھی احمدیت اور دین حق کے مبلغ دنیا کے اکثر مالک اور زمین کے اکثر گوشوں اور کناروں تک پہنچ گئے ہیں۔پہنچ چکے ہیں۔اور سلسلہ کی کتابیں۔حالات اور اخبارات اکثر بیرونی اور اجنبی ممالک میں نفوذ کر چکے ہیں اور احدیت کی فتوحات رعب - دسعت اور عشائم محتاج بیان نہیں ہے۔نیز حضور کے علوم نے لوگوں کو نہایت درجہ سیراب کر دیا ہے۔اسی طرح حضرت عمرہ کی بابت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خواب ہے کہ میں نے دیکھا کہ ایک کنواں ہے جس پہ ڈول رکھا ہے۔ابو بکر رض نے ایک دو ڈول ناتوانی کے ساتھ کنوئیں میں سے نکالے۔پھر وہ ڈول ایک چرب بن گیا۔اور عمر نے اس سے اتنا پانی نکالا۔کہ آدمی اور اونٹ سب سیراب ہو گئے۔سو یہ دوسری مماثلت ہے حضرت فضل عمر کی حضرت عمرہ کے ساتھ۔