مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 571 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 571

دے دیا گیا۔روایت ۳۷۵۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اپنی جسمانی عادات میں ایسے سادہ تھے کہ بعض دفعہ جب حضور جراب پہنتے تھے تو بے توجہی کے عالم میں اس کی ایڑی پاؤں کے تلے کی طرف نہیں بلکہ اوپر کی طرف ہو جاتی تھی اور بار بار ایک کاج کا بٹن دوسرے کاج میں لگا ہوا ہوتا تھا۔اور بعض اوقات کوئی دوست حضور کے لئے گر گابی ہدیہ لاتا تو آپ کیسا اوقات دایاں پاؤں بائیں میں ڈال لیتے تھے اور بایاں دائیں میں چنانچہ اسی تکلیف کی وجہ سے آپ دیسی جوتی پہنتے تھے۔اسی طرح کھانا کھانے کا یہ حال تھا کہ خود فرمایا کرتے تھے کہ ہمیں تو اس وقت پتہ لگتا ہے کہ کیا کھا رہے ہیں کہ جب کھاتے کھاتے کوئی کنکر وغیرہ کا ریزہ دانت کے نیچے آجاتا ہے۔روایت ۳۸ میں انٹرنس کا امتحان دے کر شہداء میں قادیان آیا تو نتیجہ نکلنے سے پہلے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ کوئی خواب دیکھا ہے ؟ آخر ایک دن میں نے بیان کیا کہ میں نے خواب میں گلاب کے پھول دیکھتے ہیں۔فرمانے گئے اس کی تعبیر تو غم ہے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ میں اسی سال امتحان میں فیل ہو گیا۔نیز ویسے بھی جن دنوں میں کوئی اہم امر حضور کے زیر نظر ہوتا تھا تو آپ گھر کی مستورات اور بچوں اور خادمہ عورتوں تک سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا تم نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟ اگر کسی نے دیکھا ہوتا تو بڑے غور اور توجہ سے سنتے تھے۔روایت ۲۲۰ حضرت مسیح موجود در آپ پر سلامتی ہوا سر کے بال منڈوانے کو بہت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ خارجیوں کی علامت ہے۔نیز حضرت صاحب فرماتے تھے کہ ہمارے سر کے بال عقیقہ کے بعد نہیں مونڈے گئے۔چنانچہ آپ کے سر کے بال نہایت باریک اور ریشم کی طرح ملائم تھے اور نصف گردن تک لیے تھے لیکن آپ کی ریش مبارک کے بال سر کے بالوں کی نسبت موٹے تھے۔