مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 484
دنیا پر نہیں ہے۔عتیہ شیبہ کہنے لگے۔عداس افسوس کی بات ہے۔تمہارا دین تو اس کے دین سے اچھا ہے۔تم ہر گز اپنے دین کو نہ چھوڑو۔بچوں کو پیار کرنا ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دیہاتی آدمی بیٹھا تھا۔آپ نے اس کے سامنے اپنے نواسے کو پیار کیا اور چوما وہ کہنے لگا یا رسول اللہ کیا آپ بھی بچوں کو چھومتے ہیں ؟ ہم تو اپنے بچوں کو اس طرح پیار نہیں کرتے۔آپ نے فرمایا۔کہ بھائی جب اللہ نے تمھارے دل سے ہم چھین لیا تو میں کیا کر سکتا ہوں۔چا کی گواہی بھتیجے کی بزرگی پر جناب ابو طالب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چا مرتے دم تک مسلمان نہیں ہوئے گر پھر بھی حضرت صلی الہ علیہ وسلم کی بزرگی کے اتنے قائل تھے کہ انہوں نے آپ کی تعریف میں ایک قصیدہ کہا ہے۔اس کا ایک شعر یہ ہے ، وَأَبْيَضُ يُستسقى العَمَامُ بِوَجْهِه شمال البنا في عصمة للمراجل یعنی محمد وہ گورے بننگ کا انسان ہے۔کرہم لوگ ان کے طفیل سے بارش مانگا کرتے ہیں۔اور سب جانتے ہیں کہ وہ یتیموں کا خبر گیر اور بیوہ عورتوں کا سہارا ہے۔کعبہ کی نشست گاہیں جاہلیت کے زمانہ میں قریش کے ہر خاندان کے لئے کعبہ میں بیٹھنے کی جگہیں مقر یقیں جہاں وہ لوگ آکر بیٹھا کرتے اور اپنی مجالس لگایا کرتے تھے