مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 456
۲۵۵ یا ہوئی۔ان کے لئے مزید وصیت کرنا منع ہے جس کا حصہ شرح نے خود مقرر کر دیا ہو۔اس کے لئے ورقہ سے زیادہ کی وصیت کرنا نا جائز ہے۔مثلاً بہین بھائی ہوتا ان کے لئے تہائی مال میں سے وصیت ہو سکتی ہے۔۳۲ - لا تعُدُ فِي صَدقَتِكَ صدقہ واپس نہ لے۔جو چیز ایک دفعہ صدقہ کے طور پر دے دی جائے اسے واپیس لينا منع ہے۔ہاں اگر کسی اور شخص نے صدقہ دیا ہو تو صدقہ لینے والا اپنے اس صدقہ کو بطور ہدیہ کے اپنے اور دوستوں میں تقسیم کر سکتا ہے، سوائے اس شخص کے جس نے صدقہ دیا ہو۔٣٣- لَا مَهْدِى الأَعِيسى عیسی علیہ السلام (جو چودھویں صدی میں آئیں گے) کے سوا کوئی مہدی نہیں لعینی اصل امام مہدی آخرالہ ہاں وہی ہوں گے۔-٣٧- اجْتَنِبُوا كُل مُسْكِرٍ ہر نشہ آور چیز سے بچو۔کیونکہ ہر نشہ کی عادت صحت کی تباہی۔عادت کی غلامی اور عقل کی کوتاہی پیدا کرتی ہے۔۳۵ - أَوْلِمُ وَلَوْ بِشَاة ولیمہ ضرور کہ خواہ ایک ہی بکری کا ہو۔ولیمہ وہ دعوت ہے جو رقات کے بعد بطور شکریہ اور خوشی کے کی جاتی ہے۔