مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 403 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 403

خطا شاخوں میں ہو سکتی ہے۔اصل دعوے میں نہیں۔مذکورہ بالا اعتراضات کے سوا اور کوئی اعتراض کسی طرف سے میرے کان میں نہیں پڑا۔اس لئے فی الحال اس پر اکتفا کیا جاتا ہے۔صرف شائقین سے ایک ضروری درخواست یہ ہے کہ وہ ساری قسطیں منقطعات قرآنی کی لے کو یکدم ان کو ضرور پڑھ جائیں۔اس طرح امید ہے کہ مضمون ایک تسلسل کے ساتھ اُن کے ذہن میں آجائے گا اور کھڑے کھڑے ہو کو جو یہ مضمون چھپا ہے اس کے نقائص بھی دور ہو جائیں گے۔