مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 270
٢٩٩ : ہیں اور یہ کمالات اصل مقصد ہیں۔لیکن اگر کوئی کہے کہ میں بغیر ان ارکان کے تقوی اور خشیت اور محبت الہی وغیرہ کسی اور طریقہ یا ترکیب سے حاصل کر نوں گا تو یہ غلط ہے۔صرف یہی ارکان شریعت اہلی نے نفس کی صفائی۔تہذیب اخلاق اور رومانیت کے لئے مقرر فرمائے ہیں۔اس لئے ہو شخص ان کے ذریعہ کے سوا کسی اور طریقہ سے عمدہ نتیجہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔وہ غلط کہتا ہے۔اور جو صرف اپنی کو اپنا مدعا اور مقصود سمجھتا ہے اور اصل مقصود سے بے خبر ہے وہ بھی فریب خوردہ ہے۔(روزنامه الفضل ، ستمبر ۱۹۴۴ء)