مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 168 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 168

148 حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی سیرت کے بعض پہلو محترم سید محمود احمد ناصر صاحب حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب (جو حضرت اماں جان کے بھائی اور حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کے ماموں ہونے کے شرف سے مشرف تھے) کو دیکھنے اور ملنے والے جانتے ہیں کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم پہلو ان کی محبت الہی تھا۔جن لوگوں کو ان کے قریب رہنے اور ان کو قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقعہ ملا ہے وہ محسوس کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی کی محبت ان کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ دن اور رات ان کو ایک لگن سی لگی ہوئی ہے۔ایک تڑپ اور بے قراری ہے دا تعالے کے لئے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے ذکر میں وہ لذت محسوس کرتے اسی رنگ سے اس کا ذکر کرتے جس طرح کوئی اپنے کسی نہایت پیارے کا ذکر کر تا ہے۔اس کی رحمتوں اور برکتوں کا ذکر ان کی زبان پر رہتا۔اس کے حسن کے تصور سے ان کی روح پر ایک مستی کی سی کیفیت طاری رہتی۔اور پھر ان کی روح ہر وقت خدا تعالیٰ کی طرف پرواز کرنے کے لئے تیار رہتی اور یہ شعر ان کی زبان پر رہتا ہے تڑپتی روح ہے میری کہ جلدی ہو نصیب اپنے طلاقات شہ خوباں نہائے حضرت باری