مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 142 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 142

کے دنوں میں بھائی عبدالرحیم کو حکم ہوتا تھا کہ کوئی پرندہ شکار کر لائیں اسی طرح جب تازہ شہد منہ چھتا کہ آتا تو آپ اسے پسند فرما کر نوش کرتے تھے۔(سیرة المهدی صفحه (۹۶) ایک دفعہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا کے زمانہ میں ایک سچے نے گھر میں ایک چھپکلی ماری اور پھرا سے مذاقاً مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم کی چھوٹی اہلیہ پر پھینک دیا جس پر مارے ڈر کے ان کی چیخیں نکل گئیں اور چونکہ بیت الذکر کا قرب تھا ان کی آواز بیت الذکر میں بھی سنائی دی مولوی عبدالکریم صاحب جب گھر آئے تو انہوں نے غیرت کے جوش میں اپنی بیوی کو بہت کچھ سخت سست کہا حتی کہ ان کی یہ غصہ کی آواز حضرت مسیح موعود نے اپنے مکان میں بھی سن لی۔چنانچہ اس واقعہ کے متعلق اسی شب حضرت صاحب کو یہ الہام ہوا۔یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے (احمد یوں) کے لیڈر عبدالکریم کو۔" لطیفہ یہ ہوا کہ صبح مولوی صاحب مرحوم تو اپنی اس بات پر شرمندہ تھے اور لوگ انہیں مبارک بادیں دے رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام (احمدیوں) کا لیڈر رکھا ہے۔آپ کی مہمان نوازی حضرت میر صاحب بڑے ہمدرد اور بہت مہمان نواز تھے۔حضرت خان صاحب منشی برکت علی صاحب مرحوم جو حضرت مسیح موعود کے رفیق اور سلسلہ کے مخلص کارکن تھے اور عرصہ تک جائنٹ نا طربال رہے بیان کرتے ہیں کہ ایک بار ان کی بیوی کو موتیا بند ہوگیا۔ان دنوں امرتسر میں آنکھوں کے آپریشن کا ماہر ایک انگریز ڈاکٹرن گا ہوا تھا۔اور