مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 117 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 117

114 نازیم منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی میں میر صاحب کو اس وقت سے جانتا ہوں۔جب وہ چھٹی جماعت میں پڑھا کرتے تھے۔اس وقت تک مجھے ان کے قریب رہنے کا اکثر موقع ملتا رہا میں نے اس عمر میں بھی آپ کو نہایت ہی خدا ترس ، خلق خدا پر مہربان اور ہمدرد پایا حضرت میر صاحب مرحوم اپنے فرائض منصبی کو نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے تھے کبھی ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرہم تک نہ کیا۔ماشاء اللہ سول سرجن تھے۔زندگی میں ایسے کئی مواقع پیش آئے لیکن کمال ثابت قدمی سے اس طرح بچتے رہے میں طرح کہ ایک بلند پایہ مومن کو بچنا چاہیئے۔ایک دقعہ سلام میں ایک شخص میرے پاس سیا لکوٹ آیا۔حضرت میر صاحب بھی وہیں تھے۔وہ ہسپتال کا وارڈ قلی تھا۔ہاتھ جوڑ کہ میرے سامنے کھڑا ہو گیا کہ میر صاحب نے مجھے موقوف کر دیا ہے۔میں نے پوچھا کیوں؟ کہنے لگا کہ ان کو شک پڑ گیا تھا کہ میں نے کسی مریض سے پیسے لئے ہیں۔میں نے اس سے دریافت کیا۔کہ اب جبکہ میرے پاس سفارش کے لئے آئے ہو تو یہاں تو سیع سے کام لو۔تو اس نے کہا کہ اس کے بغیر سہارا گزارہ نہیں ہوتا۔مجبوری ہے۔اب تک تو کسی نے سرزنش نہ کی تھی۔اب میر صاحب نے شک کی بنا پر مجھے بر طرف کر دیا ہے۔میں نے حضرت میر صاحب کو کہا کہ دیکھ لیں غریب آدمی ہے۔حضرت پر صاحب کہنے پر راضی ہو گئے۔لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس کی سروس بک میں اس کا ذکر ضرور کروں گا۔ایک دفعہ میں سیالکوٹ میں ہسپتال میں چار ہا تھا کہ ایک عورت نے آکر میر صاحب سے درخواست کی کہ آپ سے علیحدگی میں کچھ عرض کرنا چاہتی ہوں۔مگر میر صاحب نے اسے