مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 106
1۔0۔لئے مخصوص ہے۔آپ سرجیکل آپریشن میں بڑے ماہر تھے۔ملازمت کے دوران میں جب کبھی بھی قادیان میں تشریف لاتے تو آنکھوں کے مریضوں کا حجم غفیر آپ کے پاس جمع ہو جاتا تھا۔اور بڑی خوشی سے ان کی آنکھیں بنا دیتے تھے۔میرا اپنا تجربہ ہے کہ مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملا کرتے تھے۔مولوی ہونے کی وجہ سے آپ کی اردو زبان بڑی شستہ تھی۔العقل کو اپنے مضامین اور نظموں سے اکثر نان تے رہتے تھے۔آپ کی زندگی اور آپ کے کلام منظوم اور منشور سے ثابت ہے کہ آپ عاشقی خدا، عاشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔عاشق حضرت مسیح موعود اور عاشق محمود ایدہ اللہ تھے۔اسلام اور احمدیت سے والہانہ محبت رکھتے تھے۔خدا نے آپ کو دنیا میں بعض حسنات عطا فرمائیں اور آخرت میں بھی۔اس لئے کہ آپ دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت بہشتی مقبرہ میں داخل ہوئے اور آخرت کی کامیابی کے وارث بنے میں ملالہ سے آپ کو جانتا ہوں۔آپ ان لوگوں میں سے تھے جن کا ذکر خیر اس آیت کریمہ میں بیان ہوا ہے۔التائبون العايدون والحامدون السائحون الراكعون الساجدون الامرون بالمعروف وناهون عن المتكر والحافظون لحدود الله آپ سابق العیات اور اپنے رب کو تضرع اور عاجزی سے پکارنے والے تھے۔آپ کی خوش مزاجی اور ظریفانہ کلام نے آپ کو ہر جگہ ہر دلعزیزہ بنا دیا تھا۔اکثر وقعہ لوگ آپ سے مختلف مسائل کے متعلق سوال لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔اور ان کے جواب آپ الفضل میں شائع کر وا دیتے تھے۔ملازمت کے دوران میں جہاں جہاں آپ بطور ڈاکٹر کام کرتے رہے اور جو جو واقعات جہاں جہاں پیش آئے وہ آپ نے بطور آپ بیتی کے شائع فرما دیئے۔یہ کتاب زندگی کے مختلف تجربات کا نچوڑ ہے۔