مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 102 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 102

1+ حضرت ڈاکٹر غلام غوث صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت میر صاحب رفقاء کے تمام اخلاق کا زندہ نمونہ تھے۔آپ نے حضرت عباس کی طرح حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی گود میں پرورش پائی۔آپ رفقا ء سے غالباً سب سے زیادہ چندہ دینے والے تھے۔شاید ہی سلسلے کی کوئی تحریک ہو جس میں آپ نے حصہ نہ لیا ہو۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی اللہ تعالی آپ سے راضی ہو) حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے وجود با وجود میں دونوں طرح کے نمونے اس اعلیٰ مقصد حیات کے بشان اصلی نمایاں طور پر پائے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت اور معرفت کے لحاظ سے آپ کے اندر عبد سلم کا بہترین نمونہ پایا جاتا تھا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی شفقت کی رُو سے آپ کے ڈاکٹری معالجات کا فن جو انواع واقسام کے مریضوں اور بیماروں کے علاج کے طور پر شب دروز مسلسل فائدہ بخش ہو تا ر تا شفقت علی خلق اللہ کے معنوں میں احسانات کا ایک وسیع سلسلہ تھا جس کے رو سے آپ کا عبد محسن ہونا نمایاں شان رکھتا تھا۔چنانچہ جس جس علاقہ میں بھی آپ نے اپنے اوقات کو اس طرح گذارا وہاں کے سہارا اور تیمار وار اب تک آپ کے حد درجہ مداح پائے جاتے ہیں۔اور حدیث نبوی کی رُو سے علاوہ اور لوگوں کے رفقاء حضرت مسیح موعود کا خصوصیت کے ساتھ آپ کا مداح ہونا ہر کات وصیت کے بیان فرمودہ علامات کے یہ بھی آپ کے جنتی ہونے کی ایک بین علامت ہے۔آپ قرانی حقائق اور لطائف سے خاص طور پر لطف اندوز ہوا کرتے تھے اور مجھ سے زیادہ تر آپ کی محبت قرآن کریم کی وجہ سے بھی تھی۔گو آپ میرے محبوبوں میں سے ایک محبوب ہستی تھے۔لیکن خدا کا شکر ہے خدا تعالیٰ کے