مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 615 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 615

داله تنظیم نو کی بنیاد جنگ کے بعد کا نظام پہلی جنگ کے دوران میں بھی فریقین جنگ ایک نئے نظام کا ذکر کیا کرتے تھے۔پھر ہم نے گزشتہ ۲۵ سال میں دیکھ لیا۔کہ وہ صرف ایک بہانہ تھا۔اب پھر اس کا بہت ذکر ہورہا ہے۔لیکن آخر یہی ثابت ہوگا کہ نظام کو کے معنے یہ ہیں کہ شکست خوردہ یمن کو کس طرح ہمیشہ ہمیش کے لئے بے کار بنا دیا جائے۔اور اپنے مفاد کی کس طرح بیش از پیش مضبوطی کر لی جائے، اور کس طرح جنگ کے اثرات اور صدمات کو زائل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ خوشی عیاشی اور عیش وعشرت میں مشغول ہوا جائے ہیں یہ ہے وہ نظام تو جس کی ہمیں اس جنگ کے بعد انتظار کرنی چاہیئے۔اور پھر یہ بھی یا درکھنا چاہئیے کہ یہ نظام کو بھی زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا۔کیونکہ اس کے پیچھے خدائی تائید اور الہی نصرت اور مخلوق کا حقیقی فائدہ موجود نہیں ہے۔اسلام کا بابرکت نظام بر خلاف اس کے ہم جو احمدی جماعت کے لوگ ہیں۔وہ بھی ایک نظام نو کے منتظر ہیں۔اور اس تاریخ سے منتظر ہیں۔جب نومبر الشام میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک کی زبان سے یہ ارشاد فرمایا : کہ ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے