مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 528
۵۲۷ قلب کا اعلیٰ اور اکمل نمونہ تھا جسے دیکھ کر بہت سی سعید روحیں ایمان لے آئی تھیں آپ کے بال آپ کے سر کے بال نہایت باریک ، سیدھے چکنے چکدار اور نرم تھے۔اور مہندی کے رنگ سے رنگین رہتے تھے۔گھنے اور کثرت سے نہ تھے۔بلکہ کم کم۔اور نہایت ملائم تھے۔گردن تک لیے تھے۔آپ نہ سر منڈواتے تھے نہ خشخاش یا اس کے قریب کرواتے تھے بلکہ اتنے لمبے رکھتے تھے جیسے عام طور پر پٹے رکھے جاتے ہیں۔سر میں تیل بھی ڈالتے تھے۔چنبیلی یا حتا د غیرہ کا۔یہ عادت تھی کہ بال سوکھے نہ رکھتے تھے۔دیش مبارک آپ کی داڑھی اچھی گندار متنی، بال مضبوط موٹے اور چمکدار سید ھے اور نرم حتا سے شرخ اور رنگے ہوئے تھے۔داڑھی کو لمبا چھوڑ چھوڑ کر حجامت کے وقت فاضل بال آپ کتر دا دیتے تھے۔یعنی بے ترتیب اور ناہموار نہ رکھتے تھے بلکہ سیدھی نیچے کو اور برابر رکھتے تھے۔داڑھی میں بھی ہمیشہ تیل لگایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک معینی گال پہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے کچھ بال پورے بھی کتروالے تھے۔اور وہ تبرک کے طور پر لوگوں کے پاس اب تک موجود ہیں۔ریش مبارک تینوں طرف چہرہ کے تھی۔اور بہت خوبصورت نہ اتنی کم کہ چھوری اور نہ صرف ٹھوڑی پر ہو نہ اتنی کہ آنکھوں تک بال پہنچیں۔وسمه مهندی ابتداء ایام میں آپ وسمہ اور مہندی لگایا کرتے تھے۔پھر دماغی دورے بکثرت ہونے کی وجہ سے سر اور ریش مبارک پر آخر عمر تک مہندی ہی لگاتے رہے وسمہ ترک کہ