مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 481 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 481

ہوں۔نماز بھی پڑھتا ہوں۔اور سوتا بھی ہوں۔عورتوں سے نکاح کرتا ہوں۔اور ان سے تعلق بھی رکھتا ہوں بیسن ہو ا کہ جو شخص میرے اس طریقہ پر نہیں چلے گا اس کا پھر میرے ساتھ کچھ تعلق نہیں۔لونڈیاں آپ سے مدد لیا کرتی تھیں مدینہ میں کئی دفعہ غریب لونڈیاں آپ کو پکڑ لیتیں اور کہتیں کہ یا رسول اللہ یہ سہارا نام ہے اسے کر دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ ہو لیتے اور ان کا کام کر دیتے۔الفقر فخری حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے گھروں میں کئی واقعہ دو دو ماہ تک آگ نہ ملتی تھی۔ایک شخص بولا۔کہ پھر گذارہ کس طرح ہوتا تھا۔بولیں کہ پانی اور کھجور کھا لیتے تھے۔یا کبھی کہیں سے کچھ دودھ آجاتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر کبھی چھاتی کی شکل نہیں دیکھیں۔نہ کبھی میدہ آپ کے ہاں آیا۔گھر میں کوئی چھلنی نہ تھی۔چکی سے موٹا موٹا آٹا پیس کہ منہ کی پھونکوں سے بھوسی اڑا دیتے اور باقی کو گوندھ کر اپکا لیتے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کی زدہ تھوڑے سے جو کے بدلے ایک یہودی کے پاس گر دی تھی۔اور جین کپڑوں میں آپ فوت ہوئے۔ان میں دونوں طرف پیوند لگے ہوئے تھے۔حالانکہ وہ ایسا وقت تھا۔کہ سارا جزیرہ نمائے عرب آپ کا مطیع اور فرمانبردار ہو چکا تھا۔مساوات جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی جنگ کے لئے مدینہ سے نکلے تو فوج میں سواریاں بہت کم تھیں۔تین تین آدمیوں کے پیچھے ایک اونٹ تھا اور لوگ باری باری سوار