مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 404 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 404

مقطعات قرآنیہ کے متعلق بعض نئی باتیں جب سے میں نے ایک نئی روشنی مقطعات قرآنی پر ڈالی ہے۔تب سے ہی قسم قسم کے اعتراضات اس حمل کے متعلق میں سُنتا رہتا ہوں۔مگر ساتھ ہی یہ بھی خدا تعالیٰ کا فضل ہے که ان اعتراضات کے جواب بھی سمجھ میں آتے رہتے ہیں۔بلکہ یہ بات زیادہ روشن اور واضح ہوتی جاتی ہے کہ مقطعات سورہ فاتحہ کی مخفف شدہ آیات کے سوا اور کچھ نہیں ہیں معترضین کا سب سے بڑا دعویٰ یہ ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے اسماء ہیں۔اس اعتراض کا جواب میں اپنے رسالہ میں دے چکا ہوں۔مگر بعض باتیں مزید بھی علم میں آتی ہیں۔پہلی بات یہ ہے کہ اگر مقطعات اسماء الہلی ہیں تو پھر الست اور السر کو ایک فقرہ یا مضمون بنا کر کیوں بتایا جاتا ہے۔بلکہ چاہیئے تھا کہ آپ ان حروف سے الگ الگ تین اسمار الہی نکالتے۔نہ یہ کہ انا الله اعلم اور انا الله اریٰ کی عبادت بنا کہ اس کے معنی پیش کرتے۔حالانکہ دوسری جگہ بلا کسی دلیل اور قرینہ کے آپ حق سے صادق اورق سے قادر الحسوے حمید مجید مراد لیتے ہیں۔اور تیسری جگہ آن کے معنی دوات تسلیم فرماتے ہیں جو خدا کا نام نہیں ہے۔اور چوستی جگہ تھی بعض میں کریم۔ہادی۔عزیزہ اور صادق الوعد لے کر آپ کوی کے متعلق مشکل آپڑی کیونکہ یہ کسی اسم الہی کے پہلے نہیں آتی۔اس لئے مجبوراً اسے جيرُ وَلا يُجَارُ عَلَيْهِ (المومنون : ۸۹) بنا دیا۔ترجمہ : ہاں اس کے عذاب کے خلاف کوئی دوسرا پناہ نہیں دے سکتا۔دیکھو قرآن مجید کا حاشیہ ترجمہ حافظ روشن علی صاحب)