مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 352
۳۵۱ جو احباب اس مضمون سے اختلاف رکھتے ہوں۔اُن کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ مہربانی فرما کہ تمام مضمون پڑھ کر پھر اپنے اختلاف کا اظہار کریں۔درمیان میں الجھنا شروع نہ کر دیں ممکن ہے آگے چل کر ان کے اعتراض کا جواب مضمون کے اندر ہی انہیں مل جائے ، یا غور کرنے کے بعد خود ان کے اپنے ہی ذہن میں آجائے۔مقطعات اور حروف مقطعات قرآن مجید کی اٹھائیس سورتوں پر مضمون سورۃ شروع ہونے سے پہلے آپ نے کچھ بظاہر بے معنی حروف دیکھے ہوں گے۔ان کو مقطعات اور حروف مقطعات کہتے ہیں۔مشکلا سورہ بقرہ کے سر پر اسم ایک مقطعہ ہے اور اس میں تین حروف ہیں الف لام میم اسی طرح سورہ مریم کے سر پر تھیعص ہے۔اس میں پانچ حروف مقطعات ہیں۔ا، كاف -۲- ها - - - یا - ٢ - عين - ه - صاد۔ان تمام مقطعات کے حرف ہمیشہ الگ الگ بیٹھے جاتے ہیں لا کر نہیں پڑھے جاتے اور نمایاں اور لیا کر کے پڑھنے کیلئے ان پڑھوگا مت اور کھڑی زیر بھی ہوتی ہے۔اس مقطعات اور حروف مقطعات میں ابھی آپ فرق سمجھ لیں۔اسم الو - کھیعص وغیرہ یہ مقطعات کہلاتے ہیں اور الف لام - میم یا الف۔لام - را - یا کاف - ها - یا۔عین۔صاد۔یہ حروف مقطعات ہیں۔مقطعات کل مقطعات قرآنی معہ مکررات ۲۸ ہیں۔عام طور پر سورہ نون کا ن بھی اس میں شامل کر کے ۲۹ مقطعات کہے جاتے ہیں۔مگر میرے نزدیک آج مقطعات میں نہیں ہے۔جس کی وجوہات میں اپنی جگہ پر بیان کروں گا۔انشاء اللہ قرآن مجید میں حسب ذیل ۱۳ مقطعات ہیں۔•