مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 166
148 حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی خدا تعالیٰ کے لئے غیرت سیدہ طیبہ صدیقہ صاحبہ ابھی پچھلے ماہ میرے بھائی سید امین احمد کی وفات ہوئی ہے۔ان کی اور میری ذات سے متعلق ایک واقعہ ہے تحریر کر رہی ہوں کہ اس کے پڑھنے کے بعد خدا تعالیٰ کی غیرت ہر دل میں پیدا ہو۔میرے ابا جان حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کو خدا تعالی کی بہت غیرت تھی۔کوئی بات خدا تعالیٰ کی شان کے خلاف سنتنا پسند نہ فرماتے تھے۔اور بے اختیار میں نے بات کی ہو اس کے متعلق ہرقسم کا تبصرہ کر دیتے تھے، اپنی آپ بیتی میں بھی آپ نے ایسا ہی ایک واقعہ لکھا ہے۔۔۔میرا یہ بھائی ہم سب سے چھوٹا تھا۔اور ست ما ہا پیدا ہوا تھا۔بہت ہی کمزور تھا۔بہت محنت سے اس کی پرورش کی گئی۔شروع شروع میں ڈرا پر سے دودھ پلایا جاتا تھا۔میں ہی اپنے بھائی کو سنبھالتی تھی۔محبت کی وجہ سے بھی اور اپنی والدہ کی بیماری کی دیہ سے بھی۔جب وہ بالکل نارمل صحت مند اور بہت پیارا موٹا تازہ بچہ ہو گیا تو ایک دن میرے ایا جان کوئی بات اس کی کمزوری کے متعلق کر رہے تھے جو مجھے اب یاد نہیں۔اس وقت میری نه تو اتنی سمجھ والی عمر تھی اور نہ ہی اتنی عقل تھی۔میں نے اپنی طرف سے اپنا کارنامہ بیان کرنے کے لئے کہا کہ اگر میں اسے نہ رکھتی تو پھر پتہ نہیں کیا ہوتا۔میرا یہ کہنا تھا کہ میرے ابا جان کا منہ سرخ ہو گیا اور کہنے لگے کرمجھے خدا تعالیٰ کی بہت ہی غیرت ہے۔اب یہ بڑا ہو گا اور تمہارے گھر میں فوت ہو گا۔اس وقت تو اس بات کا عارضی سادھکا لگا۔بات آئی گئی ہو گئی۔اس کے بعد میری شادی ہوگئی۔پھر جوں جوں عقل اور کچھ ترقی کرتی گئی یہ الفاظ جب بھی یاد