مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 160
189 تحریر و نسیم سیفی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب یہ اللہ تعالٰی کی دین ہے کہ اس نے حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی کو بھی ایک اعلیٰ پایہ کا شاعر بنایا تھا اور حضرت میر صاحب کے ایک فرزند ارجمند حضرت میر محمد اسماعیل کو بھی ذوق شعری سے وافر حصہ عطا فرمایا تھا۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ڈاکٹر تھے اور لوگوں کا جسمانی علاج کرتے تھے۔لیکن اپنی شاعری سے آپ نے روحانی غذا بھی مہیا کی اور روحانی دوا بھی۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب نے اگر صرف ایک ہی نظم جس کا عنوان ہے۔عليك الصلوة عليك السلام کی ہوتی تو پھر بھی احمدی شعراء میں آپ کا بہت بڑا مقام ہوتا۔لیکن اس نظم کے علاوہ میں انہوں نے سادہ عام فہم زبان میں مستعد و نظمیں کہی ہیں۔عليك الصلوة عليك السلام کے ایک دربند سنیے۔جی تو چاہتا ہے که ساری نظم سنادوں کیونکہ یہ نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور نعتوں میں اس نعمت کا درجہ بہت بلند ہے۔بدرگاه ذی شان خیر الانام شفیع الوری مرجع خاص و عام بعد عجز و منت بصد احترام یہ کرتا ہے عرض آپ کا ایک غلام کہ اسے شاہ کونین عالی مقام علیک الصلواۃ علیک السلام