مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 159
سلسلہ احمدیہ کے عشق ومحبت میں ڈوبی ہوئی ہوتی تھیں۔ان کا ناصحانہ اور صوفیانہ کلام مید دلنشین اور موثر ہوتا تھا اور جب وہ سلسلہ کے اخبارات میں چھپتا تھا تو احمدی احباب نهایت ذوق و شوق سے پڑھتے تھے۔حضرت میر صاحب کے کلام کی مقبولیت اور شہرت اندرون و بیرون ملک دور دور تک پھیل گئی تھی۔میر صاحب کو شعر گوئی کا شوق بچپن سے تھا اور یہ شوقی ان کو ورثہ میں ملا تھا۔ان کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحب بہت خوش گو شاعر الشمس العلماء مولانا الطاف حسین پانی پتی کے شاگرد تھے۔ان کی نظموں کے کئی مجموعے چھپے ہوئے موجود ہیں چنانچہ باپ سے یہ شوق بیٹے میں منتقل ہوا اور انہوں نے بڑے ہو کر ایسی نظمیں لکھیں جو احمد یہ لٹریچر میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔