مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 137 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 137

محترم جناب ملک محمدعبداللہ صاحب حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب حضرت اماں جان کے بھائی تھے۔اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے تقریر اور تحریر میں بھی خاص ملکہ عطا فرمایا تھا۔ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جہاں بھی بطور ڈاکٹر تعیناتی ہوئی لوگ دُور دُور سے بغرض علاج آپ کے پاس پہنچتے۔جلسہ سالانہ کے ایام میں قادیان تشریف لاتے تو ان دنوں عشاء کی عبادت کے بعد بہت اقصٰی میں ذکر حبیب پر تقریر ہوتی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی۔آپ کی تقریر نہایت پرکشش اور موثر ہوتی۔میری آپ سے واقفیت کی ایک وجہ تو یہ بھی تھی کہ آپ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ماموں تھے اور خاکسار حضرت میاں صاحب کا خادم خاص تھا۔جو آپ کے دفتر میں تالیف و تصنیف کے کام کے علاوہ آپ کے گھر کے انتظامی امور میں بھی شریک کا ر ہوتا تھا۔دوسری وجہ میری ایک تالیف تھی۔حضرت امام جماعت احمدیہ الثانی نے اپنی ایک تقریر میں اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ ایک ایسی کتاب تحریر کی جائے جو تمدن (دین حقہ) کے متعلق ہو۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بحیثیت ناظر تالیف تصنیف یہ کام خاکسار کے سپرد فرمایا اور اس کے متعلق خاص ہدایات بھی دیں۔سو آپ کے ارشاد کے ماتحت میں نے یہ کتاب تالیف کی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کتاب کو زیادہ جامع بنانے کے لئے اس کا مسودہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب، حضرت میر محمد اسمعیل صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اللہ تعالٰی سب کے درجات بلند فرمائے) کو بھی دکھلایا۔اس کا ذکر حضرت میاں صاحب نے اس کتاب کے دیباچہ میں بھی فرمایا ہے۔حضرت میر صاحب کو میری یہ تالیف بہت پسند آئی اور اس کے بعض عنوانات سے متعلق ہدایات بھی دیں۔حضرت میر محمد اسمعیل صاحب جب قادیان تشریف لاتے تو آپ کا ایک