مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 128
۱۲۷ اللہ تعالیٰ آپ کو بہشت بریں میں جگہ دے۔اور آپ کے درجات بلند کرے۔آمین۔( روزنامه الفضل قادیان ۴ را گست ۱۱۹۴۷) ناب حکیم عبد اللطیف صاحب شہید عروسی بود نوبت ما تمت اگر بز کوئی بود خاتمت جیسا کہ احباب جماعت کو علم ہو چکا ہے کہ ہماری جماعت کے درخشندہ گوہر حضرت بند گوار ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) بروز جمعہ المبارک ۲۸ شعبان کو یہ گرائے عالم جاودانی ہو گئے۔اور جماعت کے ہر خورد و کلاں کو اپنی حیائی سے مغموم ومحزون چھوڑ گئے۔العين تدمع والقلب يحزن وانا بفراقك يا اسماعيل لمحزونون ولا نقول الامايرضى به ربنا و هو ارحم الراحمين وخير الغافرين وانا لله وانا اليه راجعون حضرت میر صاحب اللہ تعالٰی آپ سے راضی ہو) کو جماعت احمدیہ میں جو ارفع و اعلیٰ مقام حاصل ہے۔وہ سلسلہ کے کسی فرد سے مخفی نہیں۔آپ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود را آپ پر سلامتی ہوم سے نہ صرف شدید روحانی تعلق رکھتے تھے۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو قریبی جهانی رشتہ بھی حاصل تھا۔آپ جسمانی رشتہ کے تعلق کی وجہ سے اپنی ذاتی اعلیٰ استعداد کے باعث حضرت اقدس مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا کی محبت صالحہ میں رہ کہ آپ کو روحانی برکات حاصل کرنے کے ایسے بے نظیر مواقع ملے جو دوسروں کو کم ہی نصیب ہو سکتے ہیں۔الا ماشاء الله آپ دہلی کے اولیاء اللہ کے ایک نجیب الطرفین سید خاندان کے فرد تھے۔پھر آپ