حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 12 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 12

24 23 فتح و شکست سے آپ کو کوئی دلچسپی نہ تھی۔( منقول از سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت خلیفت ابی الثانی مرزا بشیر الدین محمد احم ) تسخیر خلق خُلق و محبت ، تم کرو ہر ہاتھوں ایک سے خلوص و محبت نصیب ہو نکلیں تمہاری گود سے پل کر وہ حق پرست سے جن کے دین کو نصرت نصیب ہو ایسی تمہارے گھر کے چراغوں کی ہو ضیاء عالم کو جن سے نور ہدایت نصیب ہو در عدن رشتہ داروں سے حسن سلوک اور صلہ رحمی قال اللہ تعالیٰ 66 1 - ترجمہ: ”اور قرابت دار کو اس کا حق دے۔“ (بنی اسرائیل: 27) 2- ترجمہ: اور والدین سے احسان کا سلوک کرو گے 66 اور قریبی رشتے داروں سے۔“ (البقره: 84) 3- ترجمہ: اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں (کے تقاضوں ) کا بھی خیال رکھو۔(النساء : 2) 4- ترجمہ: یقیناً اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباء پر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے۔(النحل: 91) 5- ترجمہ: اور وہ لوگ جو اُسے جوڑتے ہیں جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا۔“ (الرعد: 22) 6- ترجمہ: تو کہہ دے کہ تم (اپنے ) مال میں سے جو کچھ بھی خرچ کرنا چاہو تو والدین کی خاطر کرو اور اقرباء کی خاطر اور یتیموں کی خاطر اور مسکینوں کی خاطر اور مسافروں کی خاطر“ (البقرہ: 216) 7- ترجمہ: اور مال دے اس کی محبت رکھتے ہوئے (البقره: 178) 66 اقرباء کو۔“ 8 - ترجمہ: اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں قتال نہیں کیا۔“ (الممتحنة: 9) 9- ترجمہ: ” کیا تمہارے لئے ممکن ہے کہ اگر تم متوتی ہو جاؤ تو تم زمین میں فساد کرتے پھرو۔اور اپنے رحمی رشتوں کو کاٹ دو؟ ( ہر گز نہیں )۔( محمد : 23) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وس آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور جب اس کی تخلیق سے فارغ ہوا تو رشتہ داری اس کی بارگاہ میں عرض گزار ہوئی یہ مقام اُس کا ہے جو رشتہ