ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 837
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 838 پانی کے ساتھ دن میں چار دفعہ استعمال کرائی جائے تو پھیپھڑے کے کینسر کا بہترین علاج ثابت ہوتی ہے۔جب پھیپھڑے اور انتڑیوں کی تکلیفیں جلدی امراض کے دبنے کے نتیجہ میں پیدا ہوں تو ان کے علاج کے لئے سلفر (Sulphur)، سورائینم (Psorinum) اور دیگر جلدی امراض کی دواؤں کی ضرورت بھی پڑتی ہے جن کی تفصیل کے لئے جلدی امراض کے باب کی طرف متوجہ ہوں۔9۔جلدی امراض جلدی امراض کا مضمون تمام اہم بیماریوں اور اہم دواؤں کے ذکر میں جگہ جگہ پھیلا پڑا ہے۔اسے ایک جگہ ریپرٹری کی صورت میں اکٹھا کرنا ناممکن ہے۔کسی بھی اہم دوا کا باب پڑھ لیں اس میں لازماً جلدی امراض کا ذکر ملے گا۔مثلاً سورائینم (Psorinum)، سلفر (Sulphur)، بیسیلینم (Bacillinum)، ٹیوبرکولینم (Tuberculinum)، ویر پولینم (Variolinum) اور مرکزی کے مرکبات وغیرہ وغیرہ۔وہاں جلدی امراض ایک دبی ہوئی بے چینی کے اظہار کے طور پر مذکور ہوں گی اور معالج کے لئے اس میں ہدایت کا عمدہ سامان ہے۔اس ضمن میں وبائی امراض کے باب کا بھی مطالعہ کر لیں۔ان میں جلد سے تعلق رکھنے والی تمام وبائی امراض کا ذکر ہے۔پس یہ تجویز ہی نا قابل عمل ہے کہ جلدی امراض کا اکٹھا کر جو تمام امراض پر حاوی ہو ایک جگہ ریپرٹری میں کر دیا جائے۔زیر بحث عنوان کے تحت جو اشارے دے دیئے گئے ہیں وہی تمام معالجین کی ہر قسم کی رہنمائی کے لئے کافی ہوں گے۔ایپس Apis آرنیکا Arnica آرسینک البم Arsenicum Album آرسینک سلف Arsenicum Sulf Ana Cardium اینا گیلس اپنا کارڈیم Ana Galis