ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 820 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 820

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 821 (Arsenic) دوا ہوگی۔اگر کھانے کی بو سے متلی ہوتو یہ کا لچیکم (Colchicum) کی نمایاں علامت ہے۔ذیا بیطس کے مریضوں کی نزلاتی تکالیف میں دوسری ضروری دواؤں کے علاوہ نیٹرم سلف (Natrum Sulph) ، کالی سلف (Kali Sulph) اور نیٹرم فاس (Natrum Phos) ملا کر دن میں دو تین بار دینی چاہئیں اور اگر جسم اور ہڈیوں میں درد بہت ہو تو آرنیکا (Arnica) اور یو پیٹوریم (Eupatorium) ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔پرانا نزلہ جو دھاگوں کی صورت میں نکلے اس میں کالی بائیکروم (Kali Bichrom) کے علاوہ کو کس کی کٹائی (Coccus Cacti) کو ہسپر سلف (Hepar Sulph) کے ساتھ ملا کر دینا نزلہ کے پرانے مریضوں کے حق میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔اگر نزلہ سے گلا خراب ہو جائے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل دواؤں کو یا درکھیں۔برائیٹا کارب (Baryta Carb) + (Gelsemium) (اگر پیاس نہ ہو، منہ میں خشکی ہو اور سر بھاری ہو ) ☆ آرنیکا (Arnica)+ایکونائٹ (Aconite)+ کاسٹیکم Causticum) + بیلا ڈونا (Belladonna) ( ہر قسم کی گلے کی خرابی میں جس میں گلے کی طرف رجحان خون ہو، سوزش اور درد ہو ) 30 طاقت سے لے کر 1000 طاقت تک۔بعض دفعہ 1000 طاقت میں نسخہ غیر معمولی سرعت سے کام کرتا ہے۔آدھے گھنٹہ کے وقفہ سے دو خورا کیس کافی ہوتی ہیں۔برائیٹا کارب (Baryta Carb ) + بیلاڈونا (Belladonna) + کاسٹیکم (Causticum) ( نزلاتی کیفیت اور گلے کی خرابی ) بعض دفعہ اس نسخہ میں کاسٹیکم (Castucum) کی بجائے کالی میور (Kali Mur) ملانا حسب علامات ضروری ہوتا ہے۔اگر گلا شدید خراب ہونے کے ساتھ منہ سے پانی ہے اور سخت بدبو آتی ہو تو مرکزی