ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 687
' پرولیکس 687 158 پولیکس اری ٹینس PULEX IRRITANS پولیکس اری ٹینس یعنی پسو پیشاب کی علامتوں اور عورتوں کی رحمی خرابی میں ایک اہم دوا ہے۔مزاج جلد برہم ہونے والا اور چڑ جانے والا۔سردرد عموماً سامنے کے حصہ میں اس احساس کے ساتھ کہ آنکھیں بڑی بڑی ہیں۔چہرہ جھری دار اور وقت سے پہلے بوڑھا لگنے والا۔منہ کا مزا دھات کا سا، گلے میں بال پھنسا ہونے کا احساس، پیاس عموماً زیادہ خصوصاً سر درد کے دوران، نیز سانس میں بہت بد بو ہوتی ہے۔معدہ کی خرابی کے ساتھ شدید متلی کا دورہ، الٹیاں اور اسہال جو سخت بد بودار ہوتے ہیں، پیٹ ہواؤں سے پھولا ہوا۔پیشاب کی علامتیں بہت اہم ہیں۔پیشاب کی حاجت بار بار محسوس ہوتی ہے لیکن جب آتا ہے تو تھوڑا تھوڑا آتا ہے۔پیشاب کی حاجت اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ اسے روکنا سخت مشکل ہو جاتا ہے۔فوری حاجت روائی نہ ہو تو کپڑوں میں نکل جاتا ہے۔مثانے پر دباؤ اور پیشاب کی نالی میں جلن بعض دفعہ پیشاب ایک دم بند بھی ہو جاتا ہے جس کے بعد سخت درد ہوتا ہے۔پیشاب انتہائی متعفن ہوتا ہے۔اگر عورتوں کو ماہواری سے پہلے مثانہ میں بے چینی اور زودحسی پیدا ہو جائے اور حیض تاخیر سے آئیں، منہ میں پانی بہت آئے اور اندام نہانی میں سخت جلن محسوس ہو تو ایسی عورت اس دوا کی مثالی تصویر بن جاتی ہے۔لیکوریا زیادہ اور سخت بدبودار جو کپڑوں کو زردی مائل سبز داغ لگانے والا ہو ، ان داغوں کو اچھی طرح دھو کر دور کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔کمر میں اگزیلک ایسڈ