ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 671 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 671

پائیپر ٹائیگر 671 154 پائیپر ٹائیگر PIPER NIGRUM (Black Pepper) (سیاہ مرچ) یہ کالی مرچ سے تیار کردہ دوا ہے۔چھینکوں کی بیماری میں جہاں دیگر معروف دوائیں کام نہیں کرتیں میں نے اسے مفید پایا ہے۔یہ خصوصاً ان لوگوں کو بہت فائدہ دیتی ہیں جو کالی مرچ سے زود حس ہوتے ہیں۔انہیں کسی چیز پر کالی مرچ چھڑ کنے سے ہی چھینکوں کا دورہ شروع ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ جو لوگ کالی مرچ سے خاص طور پر زود حس نہ ہوں ان کے لئے بھی مختلف وجوہات پر چھینکوں کے آنے کا رجحان روکنے میں یہ مفید ہے۔پائیپر ٹائیگر کا مریض مزاجی لحاظ سے اداس اور نمکین رہتا ہے۔کسی کام پر پوری توجہ نہیں رغمگین دے سکتا۔اس کے خیالات میں یکسوئی نہیں رہتی۔ذراسی آواز پر چونک اٹھتا ہے۔آنکھ کے ڈیلوں میں جلن اور شدید درد جیسے پھٹ جائیں گے، اس کے ساتھ ناک میں خارش اور چھینکیں بھی آئیں تو پائیپر ٹائیگر استعمال کرنی چاہئے۔اس کے مریض میں نکسیر پھوٹنے کا رجحان بھی ہوتا ہے۔ہونٹ خشک رہتے ہیں۔سر بوجھل اور کنپٹیوں پر دباؤ پڑتا ہے۔گلے اور ٹانسلز (Tonsils) میں درد اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔پیاس لگتی ہے۔پیٹ ہوا سے بھرا رہتا ہے۔قولنج یعنی استریوں سے تشبیح کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے۔مثانے اور پیشاب کی نالی میں جلن ہوتی ہے۔مثانہ پھولا ہوا اور بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔پیشاب مشکل سے خارج ہوتا ہے۔بار بار حاجت محسوس ہوتی ہے لیکن پیشاب نہیں آتا۔پائیپر ٹائیگر اس میں بہت مفید ہے۔اس کی ہر تکلیف میں جلن اور دباؤ کا عمومی