ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 23
ایسکولس ہوتا ہے۔23 ایسکولس میں دل کی علامات بھی نمایاں ہیں۔دل کے مقام پر جلن اور درد، دل کی دھڑکن میں اضافہ جس کی وجہ سے رگوں میں ہر جگہ دھڑکن نمایاں ہوتی ہے۔سینے میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔ایسکولس میں کھانا کھانے کے بعد مسلسل بے چینی ، جلن اور ایسا احساس رہتا ہے جیسے ابھی تے آنے والی ہو۔نظام ہضم میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔معدے میں پتھر کا سا بوجھ ، کھانا کھٹاس میں تبدیل ہو جاتا ہے اور کھٹی ڈکاریں آنے لگتی ہیں۔منہ کا ذائقہ دھات کی طرح کسیلا، لعاب لیس دار زبان پر سفید یا زرد موٹی تہہ اور منہ میں تھوک کی زیادتی ایسکولس کی نمایاں علامتیں ہیں۔گلے میں گرمی خشکی اور زخمی ہونے کا احساس ہوتا ہے، نگلتے ہوئے درد جو کانوں کی طرف جاتا ہے۔ایسکولس میں سردی سے، چلنے پھرنے سے کھانے کے بعد اور نیند سے جاگنے کے بعد تکلیفیں بڑھتی ہیں۔بواسیر کی تکلیف بھی عموماً سردی میں بڑھ جاتی ہے۔تازہ کھلی ہوا میں اور لیٹنے اور آرام کرنے سے تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں۔ایسکولس ویری کوز وینز (Varicose Veins) یعنی وریدوں کے گچھے پھول جانے کی بھی بہترین دوا ہے۔عموماً عورتوں میں حمل کے دوران ٹانگوں پر جالا سا بن جاتا ہے ، ہر طرف نیلے رنگ کی وریدیں پھیلنے لگتی ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں، اس بیماری میں ایسکولس بہت مفید دوا ثابت ہوئی ہے۔دافع اثر دوا نکس وامیکا طاقت: 30 سے 200 تک