ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 519 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 519

کالی سلف 519 ہے۔یوں لگتا ہے کہ گردے مسلسل تھوڑا تھوڑا بد بودار متعفن پیشاب مزید بنائے چلے جارہے ہیں۔کالی سلف مردانہ نا طاقتی اور کمزوری کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔ہر قسم کے سیلان الرحم ، سوزش اور جلن میں مفید ہے۔رحم اپنی جگہ سے مل جاتا ہے، دوران حیض رحم میں درد ہوتا ہے اور نیچے دبانے والا بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ہوا کی نالی میں سبز، زرد اور کبھی سفید بلغم بنتا ہے۔حجرہ میں خشکی اور چھیلنے کا احساس جو کھانے سے زیادہ ہو جاتا ہے۔رات کے وقت بستر میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔حجرہ میں سرسراہٹ ہوتی ہے۔آواز کا بیٹھ جانا، بار بارز کام ہونا، بند کمرے میں دمہ کی تکلیف کا بڑھ جانا،سانس میں دقت جو کھانسنے سے یا لیٹنے اور چلنے سے اور شام کے وقت بڑھ جاتی ہے۔کھلی ہوا میں تکلیف کم ہوتی ہے۔نزلہ کے ساتھ کھانسی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔سردی سے سینہ میں کھڑ کھڑاہٹ گھٹن، جلن، درد اور بے چینی ہوتی ہے۔صبح کے وقت بالغمی کھانسی بڑھ جاتی ہے اور رات کو خشک کھانسی زیادہ ہو جاتی ہے۔موسم میں اچانک تبدیلی ہو اور سردی بڑھ جائے تو ایسی سردی سے بھی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں حالانکہ اس کی تکلیفیں عموماً پلسٹیلا کی طرح گرمی سے بڑھتی ہیں۔گویا یہ دوا تضادات کا مجموعہ ہے۔مزاج اور پیاس میں بھی یہی تضاد پایا جاتا ہے۔یہی دوا بعض ایسے مریضوں کو بھی موافق آتی ہے جن کے مزاج پلسٹیلا کی طرح نرم اور غمگین ہوں اور بعض ایسے مریضوں کو بھی موافق آئے گی جن کے مزاج میں چڑ چڑا پن اور غصہ ہو۔پھر اسی دوا میں پلسٹیلا کی طرح پیاس کا نہ ہونا بھی ملتا ہے اور کبھی سخت پیاس بھی ملتی ہے جو بجھنے کا نام نہ لے، منہ خشک ہی رہے اور معدہ میں گویا آگ سی لگی ہوئی ہو۔انہی تضادات کے باعث میں نے شروع ہی میں متنبہ کیا تھا کہ اس دوا کا سمجھنا آسان کام نہیں۔بائیو کیمی میں کالی سلف چھوٹی طاقتوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن ہو میو پیتھی میں بڑی طاقت میں دینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔طاقت بائیو کیمک 6x یا ہومیو پیتھک کی حسب ضرورت اونچی طاقتیں