ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 504 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 504

کالی میور 504 کرنا چاہئے۔بواسیر کے مسے بھی بنتے ہیں جن سے خون بہتا ہے۔کالی میور کی مریض عورتوں میں حیض دیر سے ہوتے ہیں یا بالکل نہیں ہوتے۔اس تکلیف میں اگر کالی میور سے فائدہ نہ ہو تو نیٹرم میور دینی چاہئے۔لیکوریا دودھیا ہوتا ہے جو بے ضرر ہوتا ہے ، جلن پیدا نہیں کرتا۔ایام حمل کی قے میں بھی سفید مواد خارج ہوتا ہے۔کالی میور میں آواز کا بیٹھنا بھی پایا جاتا ہے۔دمہ کی علامتیں اور معدہ کی خرابی کی وجہ سے کھانسی اٹھتی ہے۔بائی کے بخار اور رات کو بڑھنے والے دردوں میں مفید ہے۔یہ درد بستر میں لیٹنے کے بعد بڑھتے ہیں اور بجلی کے کوندوں کی طرح جسم میں حرکت کرتے ہیں۔کالی میور میں جلدی بیماریاں بھی ملتی ہیں۔اس کے ایگزیما کی خاص پہچان یہ ہے کہ جلد سے موٹے آٹے کی طرح کا خشک مواد اترتا ہے۔کالی میور کی تکلیفیں ثقیل اور مرغن غذائیں کھانے سے بڑھ جاتی ہیں اور حرکت سے بھی تکلیف بڑھتی ہے۔طاقت: بائیوکیمک میں 3x تا12x ہو میو پوٹینسی میں 30 اور اونچی طاقتیں