ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 152 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 152

بر برس 152 طرح بر برس کے مریض کو بھی بھوک کے دورے پڑتے ہیں۔بر برس کی دردوں کی ایک علامت یہ ہے کہ جیسے کسی نے چاقو گھونپ دیا ہو خصوصاً جگر اور پتے دونوں میں یہ چا تو گھونپنے کا سا احساس ہوتا ہے۔اس کی دردیں ماؤف جگہ سے پھلجڑی کی طرح چاروں طرف پھیلتی ہیں۔بر برس میں یرقان بھی پایا جاتا ہے اور اجابت کا رنگ بدل کر مٹی کی طرح ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں کارڈووس میریانس (Cardus Marianus) بھی ساتھ ملا کر دینی فائدہ مند ہوتی ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی مددگار ہو جاتی ہیں۔میں جگر کی تکلیف میں مدد نکچر دیتا ہوں جبکہ گردے کی تکلیف اور گاؤٹ وغیرہ میں 30 طاقت میں بھی دی جاسکتی ہے۔بر برس اور کارڈووس دونوں کے مزاج ملتے ہیں۔گردے کی شدید درد اور پتھری کے لئے بر برس مفید ہے لیکن یہ کچھ لمبا عرصہ کھلانی پڑتی ہے تا کہ پتھری رفتہ رفتہ کھل کر باہر آ جائے لیکن اگر پتھری اگزالک ایسڈ کی ہوگی تو بر برس فائدہ نہیں دے گی بلکہ کلیتا بے اثر ہوگی۔اگزالک ایسڈ کی پتھری Oxalates سے بنتی ہے اور وہ بہت سخت ہوتی ہے اور ایک خاص قسم کی شعاؤں سے اس کا علاج ہوتا ہے۔میرے تجربہ کے مطابق سلیشیا اور کلکیر یا فلور x 6 ملا کر کچھ عرصہ کھلایا جائے تو یہ رفتہ رفتہ اس پتھری کو بھی گھلا دیتی ہیں۔بر برس کی ایک علامت یہ ہے کہ منہ میں کوئی چیز چپکنے کا احساس رہتا ہے۔جھاگ کی طرح چپکنے والا تھوک بنتا ہے۔زبان پر بہت باریک باریک دانے نکل آتے ہیں اور زبان زخمی ہو جاتی ہے۔صبح کے وقت متلی محسوس ہوتی ہے اور سینے میں جلن بھی۔بر برس میں حرکت کرنے اور کھڑے ہونے سے ٹانگوں میں درد کے ساتھ پیشاب کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں : کیمفر۔بیلاڈونا۔کیمومیلا طاقت : مدرانکچر (0)