ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 121 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 121

پیٹیشیا 121 31 بیٹیشیا BAPTISIA پیٹیشیا روز مرہ کی تکلیفوں میں کام آنے والی بہت معروف اور مجرب دوا ہے۔اس کا تعلق تعفنات سے ہے۔اگر انتڑیوں میں بہت زیادہ تعفن پایا جائے خصوصاً ٹائیفائیڈ کی بیماری میں ایسے اسہال آتے ہوں جن میں انتہائی خطرناک بد بو ہو تو پیٹیشیا سے بہتر اور کوئی دوا ں ہے۔ایسے اسہال کی یہ اولین دوا ہے لیکن اس میں کھلے اسہال نہیں ہوتے ، معمولی یا درمیانے درجے کے لٹی کی طرح کے اسہال ہوتے ہیں جن میں شدید بد بو ہوتی ہے۔پیشیا گلے کی خرابیوں میں بھی بہت مفید ہے۔گلا متعفن بیماریوں کی وجہ سے سخت متاثر ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ اس کے ساتھ درد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مریض کو گلے کی بیماری کی خطرناک صورت کا احساس نہیں ہوتا لیکن گلے کے غدود یعنی ٹانسلز (Tonsils) کے اندر درد کی علامات ملتی ہیں۔ہاں اس کے اردگرد کے ریشوں میں درد نہیں ہوتا جو گلے کی عام خرابیوں میں ضرور پایا جاتا ہے۔اگر گلے کی تکلیف میں درد نہ بھی ہو لیکن گلا متعفن ہو تو اس میں پیٹیشیا بہت مؤثر دوا ہے۔خون میں زہر پھیل جائے اور رحم یا جسم کے کسی دوسرے عضو میں زخم متعفن (Septic) ہوں تو ان میں بھی بیٹیشیا بہت اچھی ہے لیکن سلفر 200 اور پائیر وجینم 200 ملا کر دی جائے تو یہ سب سے اچھا علاج ہے۔ہاں پیلیشیا کی علامتیں ہوں تو ان دونوں دواؤں کی مددگار کے طور پر اسے 30 طاقت میں ساتھ دیا جائے تو سونے پر سہاگے کا کام کرے گی۔