ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 832 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 832

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 833 ہیپر سلف(Hepar Sulph)،ایلومینا(Alumina)، وغیرہ مفید دوائیں ہیں۔ایتھوزا (Aethusa) میں زود حسی بہت پائی جاتی ہے۔پپوٹوں کے کنارے سوج جاتے ہیں، تکلیف کی شدت سے آنکھوں کی پتلیاں ادھر ادھر حرکت کرتی ہیں، آنکھیں نیچے کی طرف کھینچ جاتی ہیں۔ایپس (Apis) میں آنکھوں کے نیچے ورم آ کر ساری آنکھ سوج جاتی ہے، کچا کچا گوشت ابھرا ہوا دکھائی دینے لگتا ہے۔بیلا ڈونا اور یوفریز یا سرخی کی علامت اور شدت میں مشابہت رکھتی ہیں۔یوفریز یا (Euphrasia) میں تیز کاٹنے والا پانی بہتا ہے۔بیلا ڈونا آنکھ کے بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے۔جلسیمیم بھی آنکھ کا دباؤ کم کرنے کے لئے مفید دوا ہے۔کالے موتیے میں کلکیر یا فاس 6x اور سیمیم ملا کر دینا مفید ہے۔آنکھ کے کورنیا میں بعض اوقات سفید مواد آ جاتا ہے اور آہستہ آہستہ بہنے لگتا ہے، اگر انفیکشن پرانی ہو تو مواد میں زردی آ جاتی ہے۔اس میں کلکیریا کارب مفید ہے۔آنکھوں کی تھکاوٹ اور دباؤ سے پیدا ہونے والی کمزوری میں کلکیریا کارب مفید ہے لیکن اونو سموڈیم (Onosmodium) آنکھوں کی تھکاوٹ میں زیادہ مؤثر ہے۔آنکھوں کے پپوٹوں کی بیماری میں کار بونیم سلف (Carbonium Sulph) دوا ہے۔آنکھیں دکھنے اور چپکنے لگیں یا پیپ کے دھاگے نکلیں یا آنکھوں کے اوپر گومڑ نکل آئیں جن میں جلن اور خارش بھی ہو مگر دوسری علامتی دواؤں سے فائدہ نہ ہو تو کار بو نیم سلف دیں۔آنکھ کے چھپر کا ایگزیما، گرمی ، بھاری پن، دکھن کا احساس، پانی بہتا ہے، آنکھیں بوجھل، پیپ کے چھوٹے چھوٹے دانے، پیوٹوں کا سوجنا، روشنی سے زود حسی ، نظر کی کمزوری، رنگوں کی پہچان کا فقدان کار بونیم سلف کی خاص علامتیں ہیں۔آنکھوں کے چھپر کا تدریجی فالج جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔کاسٹیکم (Causticum) کا مطالبہ کرتا ہے۔سبز رنگ کے دھبے کاسٹیکم کی خصوصی علامت ہیں۔روشنی سے بہت زود حسی اور پانی کا بہنا ، اگر سر میں چکروں کا رجحان بھی ہو اور لیٹنے