ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 811 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 811

زنکم 811 ہو جاتے ہیں۔رات کے وقت حیض کا خون زیادہ بہتا ہے اور حیض کے دوران سب تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ٹانگوں میں ویریکوز وینز (Vericose Veins) اور پاؤں میں چل بلیز (Chilblains) یعنی انتہائی سردی کے نتیجہ میں پاؤں کے پنجے کا سخت سرخ ہو کر متورم ہو جانا جس کے نتیجہ میں ایسا پنجہ جڑ بھی سکتا ہے۔کوہ پیماؤں کو بعض دفعہ انتہائی سرد موسم میں برف پر مسلسل چلنے سے یہ تکلیف ہوتی ہے۔