ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 769
769 176 STANNUM METALLICUM (Tin) سٹینم۔سٹینم ایک دھات ہے جسے برتنوں پر قلعی کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں اس کا استعمال عموماً کم کیا جاتا ہے لیکن میں نے اسے بہت اہم اور مفید دوا پایا ہے۔پھیپھڑوں کی تکلیفوں کو کم کرنے کے لئے خواہ وہ سل کے آخری مقام تک پہنچ چکی ہوں، عموماً مفید ہے۔۔بلغمی مزاج کے لئے بہت اچھی دوا ہے۔دن میں ہونے والے سردرد میں جو رات کو کم ہو جائیں مفید ثابت ہوتی ہے مگر اس کا سب سے اچھا استعمال پھیپھڑوں کی علامات کو نرم کرنے اور پیٹ کے کیڑوں کے لئے ہوتا ہے۔سٹینم کے باب میں عموماً کیٹروں کا ذکر نہیں ملتا ریپرٹریز (Repertories) اس کا ضرور ذکر کرتی ہیں۔تجر بہ بتاتا ہے کہ پیٹ کے کیٹروں میں ٹیم کولمبا عرصہ دیا جائے تو کچھ عرصہ کے بعد وہ بے جان ہو کر یا پھل پکھل کر جاتے ہیں۔اس کو کم از کم چند ماہ ضرور استعمال کرنا چاہئے۔سٹینم سکے کے Lead) (Poisoning تریاق کے طور پر بھی مفید ہے۔سٹینم منہ کے چھالوں میں بھی کام آتی ہیں۔جن علاقوں میں قلعی شدہ برتن استعمال ہوتے ہیں وہاں پائی جانے والی معدے اور انتڑیوں کی بیماری میں سٹیم کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔مغربی ممالک میں چونکہ قلعی کئے ہوئے برتنوں کا رواج نہیں ہے اس لئے وہاں سٹینم کی بھی اتنی ضرورت پیش نہیں آتی۔ہاں مغربی ملکوں میں کھانے اور مشروبات بکثرت لوہے کے ایسے ڈبوں میں سر بمہر کئے جاتے ہیں جن کے اندر ٹن یعنی سٹینم کی ایک تہ سے کھانوں اور مشروبات کو بیرونی ڈبے کے اثر سے محفوظ کیا جاتا ہے۔اس لئے جہاں بھی یہ بکثرت استعمال کیا جائے وہاں