ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 735 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 735

سیکیل 735 169 سیکیل کو ر ٹیٹم SECALE CORNUTUM ارگٹ ) سیکیل یعنی ارگٹ ایک ایساز ہر ہے جسے زمانہ قدیم سے ہی وضع حمل میں سہولت پیدا کرنے والا خیال کیا جاتا ہے حالانکہ اس کا ذرا بھی زیادہ استعمال سخت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے عورتوں کی عمومی صحت کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور وہ ساری عمر کے لئے ایسی اندرونی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں جن کا کوئی معروف علاج نہیں۔ارگٹ جسم کے ریشوں اور خون کی نالیوں میں سکڑن پیدا کرتا ہے۔جس کی وجہ سے کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جو ساری عمر پیچھا نہیں چھوڑ تھیں۔ایسی عورتیں جنہیں ارگٹ کافی مقدار میں دیا گیا ہو ان میں ہر وقت کالے رنگ کا خون رستا رہتا ہے۔جسم سخت لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے۔جلد سکڑ کر سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔اعضاء مفلوج ہونے لگتے ہیں۔مریض کو گرمی سخت تکلیف دیتی ہے اور وہ ہر وقت کھلی اور ٹھنڈی ہوا میں رہنا پسند کرتا ہے۔کپڑا اوڑھنا نہیں چاہتا۔آرسنک کی طرح بہت بے چینی اور جلن محسوس ہوتی ہے لیکن ایک فرق نمایاں ہے سیکیل میں اندرونی طور پر گرمی محسوس ہوتی ہے لیکن باہر سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔بسا اوقات پاؤں سخت ٹھنڈے ہوتے ہیں لیکن گرمی کا احساس پھر بھی ہوتا ہے اور مریض بستر سے پاؤں باہر نکالتا ہے۔ہاتھ پاؤں برف کی طرح ٹھنڈے ہوں گے لیکن مریض کہے گا کہ آگ لگی ہوئی ہے جبکہ آرسنک کا مریض اندرونی طور پر سخت جلن محسوس کرتا ہے لیکن اس کے بدن کا ٹھنڈا ہونا ضروری نہیں ہے۔اسے گرمی سے فائدہ ہوتا ہے۔وہ جسم ڈھانک کر رکھتا ہے اور سردی محسوس کرتا ہے خواہ جسم گرم ہی کیوں نہ ہو۔ٹکور سے بھی اسے فائدہ ہوتا ہے یعنی جلن کو جلن سے