ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 731 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 731

سینگونیریا 731 168 سینگونیر یا SANGUINARIA (Blood Root) سینگونیر یا (Sanguinaria) انگریزی لفظ Sanguine سے ماخوذ ہے جس کے معنی ”خون کے رنگ کا اور خون آشام کے ہیں۔یہ نام ہی اس دوا کے بھر پور مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے مریض کے منہ پر سرخی اور تمتما ہٹ پائی جاتی ہے۔جلن اور سرخی اس دوا کا خاصہ ہے۔سر در دگدی سے شروع ہوتا ہے اور عام طور پر دائیں کنپٹی یا دا ئیں آنکھ میں آ کر ٹھہر جاتا ہے۔اگر درد بائیں آنکھ میں اپنا مقام بنا لے تو وہ سپائی جیلیا (Spigelia) کی علامت ہے۔سینگونیر یا کی بیماری خون کی خرابیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جبکہ سپائی جیلیا کی تکلیفیں اعصاب کی زود حسی کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے ان کے مزاج میں بھی فرق ہے۔سینگو نیریا میں درد کے ساتھ دھڑکن پائی جاتی ہے۔جبکہ سپائی جیلیا میں بجلی کے کوندوں کی طرح لپکتے درد کی لہریں پائی جاتی ہیں۔سینگونیر یا میں نیند مرض کو بڑھا دیتی ہے۔یہ علامت لیکیس سے مشابہ ہے۔سینگونیر یا میں سردرد کے ساتھ شدید منتقلی بھی ہوتی ہے اور تکلیف میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔الٹیاں آنے کے بعد آرام آتا ہے۔مریض کی ہتھیلیاں اور پاؤں جلتے ہیں اور وہ پاؤں بستر سے باہر رکھتا ہے۔پلسٹیلا میں یہ علامتیں صرف عورتوں کے لئے مخصوص ہیں لیکن سینگونیر یا میں مرد عورتیں سب برابر ہیں۔یہ بہت لمبے اثر والی دوا نہیں ہے صرف وقتی فائدہ پہنچاتی ہے اور مزمن بیماریوں میں کام نہیں آتی سوائے چھاتی کی مزمن بیماریوں کے جیسے تپ دق۔ان میں یہ گہرے دیر پا اثر رکھنے والی دوا ثابت ہوتی ہے۔