ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 701 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 701

پائیر وجینم 701 اگر پائیر وجینم کی مذکورہ بالا مزاجی علامتیں موجود ہوں تو یہ ہر قسم کی جلدی امراض میں بھی کام آ سکتی ہیں۔چونکہ اس کا تعلق زیادہ تر وریدوں کے خون سے ہے اس لئے اس کے مزاج میں سخت قسم کی متعفن بواسیر بھی پائی جاتی ہے۔سی ایسی ضدی تے میں بھی مفید ہے جس میں بدبو بہت زیادہ ہو۔مزاجی علامتیں ہوں تو یہ پھیپھڑوں کی ہر قسم کی تکلیفوں مثلاً Broncho Pneumonia میں بھی مفید ہے۔مددگار دوائیں برائیونیا، سلفر، آرسنگ اور ٹائیفائیڈ مینم وغیرہ جن کا ذکر اس باب میں گزر چکا ہے۔طاقت: CM 30