ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 699 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 699

پائیر وجینم 699 160 پائیر و جینم PYROGENIUM (سڑے ہوئے گوشت سے تیار کردہ دوا) جیسا کہ عنوان میں ذکر ہے یہ دوا گوشت کی عفونت سے تیار کی جاتی ہے جو انتہائی زہریلا مادہ ہے۔اس کو کھانے والے یا تو تیز بخار کے بعد نیم پاگل سے ہو کر مر جاتے ہیں یا دیر تک اس کے بداثرات سے تکلیف اٹھاتے رہتے ہیں۔اس کا ذکر پہلے اس کثرت سے مختلف ابواب میں آچکا ہے کہ ممکن ہے قاری یہ سمجھے کہ یہ دوا پہلے گزر چکی ہے لیکن بحیثیت دوا اس کا ایک الگ باب کے تابع پہلے تفصیلی تذکرہ نہیں ہوا۔اس لئے قدرے اختصار سے اس باب کے نیچے اب اس کی ضروری علامتیں بیان کی جارہی ہیں۔اس کے تمام اخراجات میں شدید بد بو پائی جاتی ہے جن کے مہلک اثر سے اکثر تیز بخار چڑھ جاتا ہے۔خصوصا پر سوتی کے بخار میں یا کسیر اعظم ثابت ہوئی ہے۔یہ بخار بچہ کی پیدائش کے بعد رحم میں گندے مادے رہ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اسے اگر سلفر کے ساتھ ملا کر دیا جائے تو اور بھی بہتر کام کرتی ہے۔میں نے دونوں کو 200 طاقت میں ملا کر دینا بہت مؤثر پایا ہے۔اگر انفلوئنزا کے دوران بے حد کمزوری محسوس ہوا اور مریض بہت بے چین ہو تو آرسنک کے علاوہ پائیر و جینم بھی مفید ہے۔آرسنک کو پائیر وجینم سے ملا کر دیا جائے تو اس کمزوری کو دور کرنے میں اور بھی بہتر نتائج دکھاتی ہے۔یہی نسخہ بد بودار اسہال اور پیچش میں بھی کام آتا ہے۔نزلاتی بخاروں میں مریض کو بہت سردی لگے اور تعفن بھی پایا جائے ، بے چینی بھی ہو تو پائیر وجینم کو پیلینم اور نیٹرم میور کے ساتھ ملا کر دینے