ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 685 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 685

سورا ئینم 685 پراسٹیٹ کی بعض تکلیفوں میں بھی سورا ئینم مؤثر ہے۔کینسر میں بھی مفید ہے لیکن پراسٹیٹ کے کینسر میں سب سے مؤثر دوا سلیشیا CM ہے۔گزشتہ چند سالوں میں کئی مریضوں پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے جو بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے۔اگر سلیشیا CM کی ایک خوراک سے کچھ فائدہ ہو کر رک جائے تو وقفہ کے بعد دوبارہ دی جاسکتی ہے لیکن بلاوجہ دہرانی نہیں چاہئے۔کینسر میں خواہ وہ کسی جگہ کا ہو بہت اونچی طاقت حسب ضرورت جلد بھی دہرائی جا سکتی ہے لیکن اگر پہلی خوراک کا فائدہ جاری ہو تو بے وجہ جلد نہیں دہرانی چاہئے۔عموماً دل کے اعصاب کی کمزوری، شدید درد جسے لیٹنے سے آرام آئے اور دل کے اردگرد کی جھلی میں سوزش کے لئے مفید ہے۔سورائیم کی ایک علامت یہ ہے کہ نبض کمزور ہوتی ہے اور بآسانی محسوس نہیں کی جاسکتی۔سورا ئینم عورتوں کی تکلیفوں میں تبھی بہت مفید ہوگی جب ان میں سردی اور اخراجات کی بد بو کی علامتیں نمایاں طور پر پائی جائیں۔سورا ئینم میں انسان کی جنسی خواہشات میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور کوئی احساس باقی نہیں رہتا۔گریفائٹس میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔سورائینم بظاہر خشک اور سرد دوا ہے لیکن اس کے بخار میں جسم خوب پیتا ہے اور گرم پسینہ آتا ہے۔بھاپ سی نکلتی ہے لیکن پسینہ آنے سے بخار کم نہیں ہوتا۔ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔شدید پیاس لگتی ہے۔نا قابل برداشت خارش کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔سورائینم کی تکلیفیں سردی اور موسم کی تبدیلی سے بڑھتی ہیں۔سرد ہوا کا جھونکا نا قابل برداشت ہوتا ہے۔کھانے سے تکلیف کم ہوتی ہے لیکن وقتی طور پر کھلی ہوا میں کھانسی اور خارش کی تکلیف کو آرام آتا ہے۔مددگار دوائیں: سلفر۔ایلیو مینا طاقت: 200 یا اونچی طاقتیں۔بعض دفعہ اس کی پہلی خوراک اثر ظاہر کرنے میں نو دس دن لیتی ہے۔اس لئے اس کا اثر دیکھنے کے لئے اتنا انتظار ضرور کرنا چاہئے۔